Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanبنوں: پولیس موبائل پر حملہ آوروں کی فائرنگ، جوابی فائرنگ سے 2...

بنوں: پولیس موبائل پر حملہ آوروں کی فائرنگ، جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک


فوٹو سوشل میڈیا ۔ خیبر پختونحوا پولیس

بنوں میں دوران گشت پولیس موبائل پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے، جبکہ باجوڑ میں بھی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

بنوں پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی موبائل وین پر چند مری کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔

 پولیس کی جوابی کارروائی میں میں دو حملہ آور مارے گئے۔ علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی جس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 دوسری طرف باجوڑ کے تحصیل ناوگئی کے علاقہ دربنو میں ایف سی اور پولیس کے مشترکہ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ ہوا۔ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہيں ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں