کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارتھ ناظم آباد میں معصوم بچوں سے گلی میں سر عام منشیات کا کاروبار کرایا جانے لگا ، نارتھ ناظم آباد بلاک بی موسیٰ گوٹھ میں منشیات اور گٹکے ماوے کی کھلے عام فروخت کرنے کی ویڈیومنظر عام پر آگئی ۔
“جنگ ” کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک بی موسیٰ گوٹھ میں دن دہاڑے بیچ گلی میں منشیات کے خریداروں کا رش لگنے لگنے پر علاقہ مکینوں نےالزام کیا ہے کہ ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد غلام حسین منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہے جبکہ جاوید نامی منشیات فروش خود کو سیاسی جماعت کا کارکن اور ایس ایس پی ضلع وسطی کا دوست ظاہر کرتا ہے علاقہ مکینو نں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نارتھ ناظم آباد بلاک بی موسیٰ گوٹھ میں سر عام منشیات فروشی کا نوٹس لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروش جاوید کا کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے جس کے خلاف پولیس مقابلے ، منشیات فروشی کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں تاہم پولیس ملزم کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے۔