نواب شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا قاضی احمد موڑ پر ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہنا ہےکہ بچوں کو روزگار دلوانا چاہتے ہیں توآصف زرداری کو ووٹ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو تین سو یونٹ مفت بجلی ملے تو تیر کو ووٹ دیں،اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو روزگار ملے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں،اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کو اچھی تعلیم ملے تو بلاول کو کامیاب کریں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو ہاری کارڈ ملے تو بلاول کی آواز بنیں۔