منڈی بہاؤالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)منڈی بہاؤالدین کے نجی ہسپتال میں بچے کے معدے میں موجود 5 سینٹی میٹر کا کیل انتہائی مہارت سے نکال لیا گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک بچےکو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، بچہ درد سے شدید بے چین نظر آرہا تھا، والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے نے 5سینٹی میٹر کا ایک کیل نگل لیا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید دردسے دوچار ہے۔
بچے کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری علاج کا بندوبست کیا اور بذریعہ انڈوسکوپی انتہائی مہارت سے کیل کو بچے کے جسم سے باہر نکال لیا گیا۔جس کے بعد والدین نے سکھ کا سانس لیا اور آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔