کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں بھائی نے چُھری سے بہن اور بھانجے کو پے در پے وار کر کے زخمی کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق خون سفید ہونے کا افسوس ناک واقعہ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں پیش آیا جہاں بھائی نے مشتعل ہو کر 45 سالہ بہن اور 18 سالہ بھانجے پر چھریوں کے وار کر دیئے اور بعد ازاں فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی سائرہ اور علی کو گھریلو رنجش کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، 18 سالہ علی کی حالت تشویش ناک ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔