Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanبھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں زخمی، وینٹیلیٹر پر منتقل

بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں زخمی، وینٹیلیٹر پر منتقل



بھارتی اداکارہ اروندھتی نائر ٹریک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، بہن نے بتایا ہے کہ انکی حالت نازک ہے۔ 

ان سے متعلق یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انکے ساتھ حادثہ 14 مارچ کو پیش آیا تھا۔ 

تاہم اب اروندھتی کی بہن آرتھی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی حالت سے متعلق ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ 

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ سچ ہے کہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی ہیں۔ وہ اس وقت وینٹیلیٹر پر ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ 

انہوں نے اپنی بہن کی جلد صحتیابی کےلیے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں