Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanبھارت: ہریانہ کا ایک ایسا گاؤں جہاں ایک بھی شخص نے ووٹ...

بھارت: ہریانہ کا ایک ایسا گاؤں جہاں ایک بھی شخص نے ووٹ نہیں دیا‘ آخر کیوں؟



( ویب ڈیسک) بھارتی کے یمنا نگر کے تپو ماجری گاؤں کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے سے انکار کر دیا،گاؤں والوں نے کہا کہ وہ تمام انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے جب تک ان کے گاؤں کے لیے یمنا پر پُل نہیں بن جاتا۔ تپو ماجری گاؤں میں تقریباً 500 ووٹر ہیں۔

ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ہریانہ کی 10 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی لیکن یمنا نگر کے تپو ماجری گاؤں کے لوگوں نے سب کو حیران کر دیا  کیونکہ گاؤں کا ایک بھی ووٹر ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ تک نہیں پہنچا، ایسا اس لیے ہوا کیونکہ انتخابات سے کچھ دن پہلے انہوں نے ضلع ڈپٹی کمشنر کو ووٹ نہ ڈالنے کے بارے میں ایک میمورنڈم پیش کیا تھا اور یمنا پر پل بنانے کا مطالبہ کیا تھا، یمنا نگر اسمبلی میں پڑنے والے اس گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ اس بار ان کے گاؤں میں کوئی پارٹی انتخابی مہم کیلئے نہیں آئی۔

گاؤں والوں نے بتایا کہ کئی دہائیوں سے وہ یمنا ندی پر پل بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں  وہ کہتے ہیں کہ یمنا نگر پہنچنے کے لیے انہیں اتر پردیش سے 40-45 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے  کیونکہ ان کے پاس اپنے ہی ضلع سے رابطہ قائم کرنے کا راستہ نہیں ہے اگر یہاں پل بنتا ہے تو یمنا نگر صرف 8 کلومیٹر دور ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گاؤں میں صرف مڈل اسکول ہے  مزید پڑھائی کیلئے ان کے بچوں کو یا تو یوپی کے اسکولوں میں پڑھنا پڑتا ہے یا پھر 40-45 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے یمنا نگر جانا پڑتا ہے،یہی نہیں گاؤں میں اگر کوئی بیمار ہو جائے تو اسے بہت پریشانی ہوتی ہے ،کئی بار فاصلوں کی وجہ سے کئی لوگوں کی جان بھی چلی جاتی ہے۔

گاؤں کے اشوک نے کہا کہ ہر بار انتخابات کے دوران تمام پارٹیوں کے لیڈر یہاں انتخابی مہم چلانے آتے ہیں اور پل بنانے کی یقین دہانی کر کے چلے جاتے ہیں،اس لیے وہ اب کسی پارٹی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے،ان کا کہنا ہے کہ جب تک پل نہیں بن جاتا گاؤں کے لوگ کسی بھی الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت : سائکلون ریمل خطرناک طوفان میں تبدیل، سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں