Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanبھکر، CTD کیساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

بھکر، CTD کیساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک



بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں