Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanبہاولپور: لکڑیاں اٹھانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے خاتون پر پالتو...

بہاولپور: لکڑیاں اٹھانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے خاتون پر پالتو کتے چھوڑ دیے


فوٹو فائل

پنجاب کے شہر بہاولپور میں فصلوں سے لکڑیاں اٹھانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے محنت کش کی بیوی پر پالتو کتے چھوڑ دیے۔

ریسکیو نے زخمی خاتون کو پہلے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا، حالت تشویشناک ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی خاتون کے خاوند کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

بہاولپور میں یزمان کے علاقہ چک 128 ڈی این بی میں پالتو کتوں کے حملے سے مزدور کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی گھر میں جلانے کیلئے علاقے سے لکڑیاں اٹھانے گئی تو زمیندار اور اس کے ساتھیوں نے پرانی رنجش کی بنا پر میری بیوی پر کتے چھوڑ دیے اور شکاری کتوں نے میری بیوی کو بری طرح نوچ ڈالا۔

 محنت کش نے اپنی بیوی پر کتوں سے حملہ کروانے والے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں