Sunday, December 29, 2024
ہومPakistan’’بیجنگ  پنجاب کلین ائیر ‘‘مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

’’بیجنگ  پنجاب کلین ائیر ‘‘مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ



(24 نیوز)چین اور صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی بہتری،بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ وفروغ کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ، سینئر زیر مریم اورنگزیب پنجاب کی نمائندگی کرینگی۔ 

تفصیلات کے مطابق چین میں موجود وزیراعلی پنجاب اور چین کے ماحولیاتی وزیر ہوانگ رنچیو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔فیصلے کے تحت چین اور صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی علوم کا تبادلہ، پالیسی کوآرڈینیشن، استعداد میں اضافے، ڈیٹامانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ ، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہوسکے گا ،چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔

پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ،چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کریگا دوسری طرف ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا ،اس موقع پر چین کے ماحولیات کے وزیر نے پنجاب میں سموگ سے بچاﺅ اور ماحولیاتی بہتری کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا ۔

چینی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،اعلیٰ قیادت  کے درمیان پنجاب میں حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے تحفظ، اور شجرکاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماحولیاتی بہتری کیلئے پنجاب میں ماڈل شہر بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی چینی وزیر کو آگاہ کیا۔

چین کی وزارتِ ماحولیات نے پاکستان، بالخصوص پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کو سراہا، وزیر ہوانگ رنچیو سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لئے آپ کا وژن، ذاتی کردار ، تجربہ اور مہارت متاثر کن ہیں،چینی وزارت انوائرمنٹ اینڈ ایکالوجی حکام نے شہری ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں