اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔
یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گئے برس اپریل سے اس اپریل میں ورکرز ترسیلات 28 فیصد زائد ہیں۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے مزید بتایا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستانی ورکرز نے 23.8 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گئے مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد زائد ہیں۔