Friday, January 3, 2025
ہومPakistanبی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی ہو گئے

بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی ہو گئے



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے بلوچستان نیشنل  پارٹی(بی این پی)مینگل  کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر قاسم رونجھو نے سیکرٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرا دیا،قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیاتھا،سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیاتھا ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں