Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanبے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری سرکاری اداروں میں نوکریوں کا اعلان

بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری سرکاری اداروں میں نوکریوں کا اعلان



(بابر شہزاد ترک) وفاقی وزارتوں و اداروں میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری آ گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے، این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈم جاری کر دیئے، وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ ایک سے 15 کی 247، دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 68، وزارتِ قومی صحت کی 6، وزارتِ دفاع کے تحت جونیئر سویلین سیکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کتنے افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے، حیران کن اعدادوشمار جاری

علاوہ ازیں اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک، سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر اور سٹاف ویلفیئر آفیسر کی ایک ایک، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8 اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک اسامی پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں