کراچی میں تاجر کے اغوا اور ڈکیتی کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ زمان ٹاؤن سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایس ایچ او زمان ٹاؤن راؤ رفیق کو معطل کردیا گیا ہے۔
تین روز قبل تاجر اور اس کے پارٹنرز کو سپر ہائی وے سے اغوا کیا گیا تھا۔
تاجر کی گاڑی سے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے، پولیس پارٹی تاجر کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔
تحقیقات کے دوران ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور پولیس پارٹی ملوث پائی گئی۔