Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanتحریک انصاف کا جمعے کے روز ملک گیراحتجاج کا اعلان

تحریک انصاف کا جمعے کے روز ملک گیراحتجاج کا اعلان



(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے جمعہ کے روز ملک گیرسطح پر شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ 

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اجلاس نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں جمعہ کو احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ،پارٹی کی سیاسی کمیٹی نےآئینی ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کے خلاف جمعہ کے روز ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کی کال دی ہے،اعلامیہ کے مطابق عمران خان کے بنیادی حقوق کی اور ان تک اہلِ خانہ، وکلاء اور تحریکی قائدین کی رسائی کی فوری بحالی کی جائے،اس سلسلے میں تمام ریجنل اور مقامی تنظیمات کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور مگر پرامن احتجاج کی ہدایت  کی گئی ،آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام طبقات کو پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل  کی گئی۔

اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا ،سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی فوری رہائی کا مطالبہ  بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زور دیا گیا۔

قبل ازیں ،آئینی ترمیم کے حوالے سے ہونے والےقومی اسمبلی کے اجلاس پر پی ٹی آئی ردعمل دیتے ہوئےاحتجاج کا فیصلہ کیا تھا جس کےمطابق پی ٹی آئی نے 18اور 19 اکتوبر کو احتجاج کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم پارٹی کی مرکزی قیادت نے مشاورت کے بعد جلدکال دینے کا کہا تھا جو کہ ابھی انہوں نے باقاعدہ اعلان کردیا، لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی۔  

 یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب کا  بچی سے زیادتی کا پروپیگنڈا کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا حکم





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں