Monday, December 23, 2024
ہومPakistanتحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا...

تحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پاؤں فریکچر ہو گیا



(زعفران خان)بلوچستان کے ضلع ژوب میں تحریک انصاف کے قافلے کو روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ژوب میں پی ٹی آئی قافلے میں شامل گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورنگزیب کاسی کے پاؤں پر چڑھ گئی،گاڑی چڑھنے کے باعث پاؤں فریکچر ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کا ایک بڑا قافلہ انتظامیہ کا حصار توڑ کر بلوچستان سے ڈی آئی خان خیبر پختونخوا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ،بلوچستان سے پی ٹی آئی کی مزید قافلوں کو روکنے کیلئے کوئٹہ ژوب اور ڈی آئی خان قومی شاہراہوں کو چار مقامات سواڑہ پل،سلیازہ ، مانی خواہ اور دانہ سر کے مقام پر لیویز فورس تعنیات کر کے بند کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:کس کس شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی؟ترجمان وزارت داخلہ نے بتا دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں