Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanتحریک انصاف کے پی کو 9 مئی کے مفرورں کیلے پناہ گاہ...

تحریک انصاف کے پی کو 9 مئی کے مفرورں کیلے پناہ گاہ بنا رہی ہے، اختیار ولی


 اختیار ولی، ترجمان مسلم لیگ ن(فائل فوٹو)

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو 9 مئی کے مفرورں کیلے محفوظ پناہ گاہ بنا رہی ہے۔ 

پشاور سے جاری بیان میں لیگی ترجمان اختیار ولی نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لیکر خود کو طرم خان سمجھنے والے 10 حلقے کھول دیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مفرور پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ کو ضمانت کیلئے پشاور کیوں آنا پڑا؟ پی ٹی آئی کے پاس 180 لوگوں کی اکثریت ہے تو مرکز میں حکومت کیوں نہیں بناتے؟ 

ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پر کھڑی ہے، بانی پی ٹی آئی جھوٹوں کے سردار ہیں۔ ان پر چوری ثابت ہو چکی ہے وہ اب سزا یافتہ مجرم ہیں۔ 

ترجمان نے کہا خیبر پختونخوا میں کرپشن کے کیس دوبارہ کھلیں گے اور احتساب ہوگا۔ صوبے کو لوٹنے والوں کو کھلی چھٹی نہیں دیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں