Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanتربت خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج

تربت خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج


اسکرین گریب

بلوچستان کے ضلع تربت میں خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیا گیا تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق تربت مسافر بس کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، 3،4،5 ایکسپولیسو ایکٹ کے تحت درج ہوا ہے۔۔

واضح رہے کہ تربت میں دو روز قبل مسافر بس سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی تھی، جس سے 6 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے تھے۔ 

واقعہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی کا عملہ کر رہا ہے اور جو شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں ان کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انویسٹی گیشن کی جارہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں