Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanترمیم غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر پاس کیا گیاخیبر پختونخواہ...

ترمیم غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر پاس کیا گیاخیبر پختونخواہ سینٹرز کی نمائندگی نہیں تھی:اسدقیصر



(طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کےمرکزی رہنمااسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے جتنے سینٹرز اور ایم این ایز نے اپنے ضمیر کا سودا کیا اور بک گئے وہ سارے غدار ہیں،بکنے والوں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ عمران خان اور قوم سے بھی غداری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں  قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل رات کے اندھیرے 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی طریقے سے منظور کیا گیا،یہ ترمیم غیر اخلاقی اور اداروں کے درمیان مزید محاز آرائی کا سبب بنے گی،اس ترمیم کو اتنی جلدبازی سے پاس کرانے کی کیا ضرورت تھی،سب جانتے ہیں کہ کس طرح ووٹ کو غیر آئینی طور پر خریدا گیا،ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ کی بے حرمتی کی،ممبران پیسوں کے عوض بِک گئے، پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی، چادر اور چار دیواری کی پامالی ہوئی،ترمیم کو سینٹ سے بھی غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر پاس کیا گیا،خیبر پختونخواہ فیڈریشن کی اکائی ہے جس کی سینٹرز کی نمائندگی نہیں تھی،اس بل کو ایک نامکمل نمائندگی سے سینٹ سے پاس کرایا گیا۔ 

مرکزی رہنما پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ بھٹو سے سوال ہے کہ کیا یہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت ہے، ممبران کو خرید کر ڈرا دھمکا کر ان کے بہن بیٹیوں کو اٹھا کر جمہوریت کو پامال کر کے 26 ویں آئینی ترمیم پاس کرائی گئی، ہمارے جتنے سینٹرز اور ایم این ایز نے اپنے ضمیر کا سودا کیا اور بک گئے وہ سارے غدار ہیں،بکنے والوں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ عمران خان اور قوم سے بھی غداری کی ہے،ان غداروں سے قوم خود حساب لےگی،پارٹی کو ان غداروں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے اور ان کی پارٹی رکنیت فوراً معطل کر دینی چاہئے۔ 

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام ایم این ایز اور سینٹرز خاص کر پنجاب کے ایم این ایز اور سینٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پارٹی اور عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے، عمران خان کی لڑائی ان غیر آئینی قوتوں کے خلاف ہے جو ملک میں آئین و قانون اور عوامی مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے،عمران خان کی جنگ قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے ہے،یہ ایک لمبی جدوجہد ہے جس میں ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان کا حوصلہ ہمت اور جرَات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اس حق اور سچ کی جنگ ضرور جیتے گا اور پوری قوم اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن سے لیگی رہنما کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینےکا مطالبہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں