اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں سمیت ہاسٹل میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ملزم اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے اور ہاسٹل میں منشیات سپلائی کر رہا تھا، ملزم کو پرائیویٹ ہاسٹل کے قریب سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔
ملزم اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، جو سی ایس ایس امتحان کی تیاری بھی کر رہا تھا۔
ملزم نے یونیورسٹی و ہاسٹل کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق چاغی سے ہے۔
ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔