Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanتعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ...

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب حکومت نے عالمی شہرت یافتہ سر مائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر کی ملاقات ہوئی، جس میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ صوبے بھر میں ہر بچے کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا گیاہے۔تعلیم کے پورے نظام کی اصلاح کی جا رہی ہے، سر مائیکل باربر 50 سے زائد ملکوں میں حکومتی شعبے میں اصلاحات کےلیے کام کر چکے ہیں۔پسماندہ اضلاع کے سرکاری سکولوں میں بچوں کےلیے کھانے اور دودھ کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا، سرکاری سکولوں میں عالمی معیار کا تعلیمی نظام ‘ارلی ایئر ایجوکیشن سسٹم’ شروع کر رہے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  پنجاب کی 10 جامعات کے طلبا کو اسکالرشپ پر پڑھائیں گے، آئی ٹی سٹی لاہور سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے وسیع پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے، ڈیجیٹل پنجاب کے ذریعے سرکاری خدمات گھروں تک پہنچا رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں