Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanتنخواہ دار طبقہ مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے،...

تنخواہ دار طبقہ مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے، ان کو تین ماہ کا ریلیف دیا ہے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف—- فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے، ان کو تین ماہ کا ریلیف دیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کڑوے فیصلے کرنے پڑیں گے، جن علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ پر 1200 ارب کی چوری ہو رہی ہے، ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائز پر میری ذاتی توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تیزی سے پیش رفت کو یقینی بنانا ہوگا، کسی نے سستی سے کام لیا تو برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعظم نے محرم الحرام میں صوبوں کو مربوط رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں