Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanتنخواہ نہیں لی، فیملی اخراجات بھی خود برداشت کرتا ہوں، گورنر سندھ

تنخواہ نہیں لی، فیملی اخراجات بھی خود برداشت کرتا ہوں، گورنر سندھ


فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اب تک ایک روپیہ بھی تنخواہ نہیں لی، فیملی کے اخراجات بھی خود برداشت کرتا ہوں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بائیس ماہ میں کئی بار عہدے سے ہٹانے کی بات کی گئی، ان باتوں پر دھیان نہیں دیتا بلکہ مزید بہتر منصوبے شروع کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کارساز روڈ حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کو وکیل کی آفر بھی کی ہے۔

گورنر سندھ نے بتایا حیدرآباد کے آئی ٹی ٹیسٹ میں 90 ہزار میں سے 54 ہزار بچے پاس ہوگئے ہیں، اگلا ٹیسٹ سکھر میں کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں