Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanتوشہ خانہ نیا ریفرنس: بانی چیئرمین، بشریٰ بی بی کے ریمانڈ میں...

توشہ خانہ نیا ریفرنس: بانی چیئرمین، بشریٰ بی بی کے ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع


فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر  نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں دلائل دیے، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

نئے توشہ خانہ ریفرنس کے تفتیشی ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون بھی عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب والے ضمیر فروش ہیں، ان کو پیسے دو جو مرضی کہلوا لو۔

 ضمیر فروش کہنے پر  پراسیکیوٹر جنرل نیب آگ بگولہ ہوگئے اور  بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ پرسنل نہ ہوں، کیس پر بات کریں، آج تک آپ کی ذات پر بات نہیں کی۔

نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں