Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanتوشہ خانہ ون کیس؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل...

توشہ خانہ ون کیس؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 14نومبر تک ملتوی 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یہ اپیل آؤٹ آف ٹرن لگ گئی ہے،بشریٰ بی بی کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا لیکن وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اُنکی درخواست تو آج سماعت کیلئے مقرر ہی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں کی بریت کی درخواستیں تھیں،دوسری درخواست ساتھ مقرر نہیں کی گئی آفس کو وہ بھی مقرر کرنے کی ہدایت کر دیتے ہیں،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی سزا کالعدم قرار دینے کی اپیل 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کر رکھا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں