Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanتوشہ خانہ کیس ٹو: بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

توشہ خانہ کیس ٹو: بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں


بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس ٹو میں عدالت پیش ہوں گی۔

توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند کریں گے۔

بانئ پی ٹی آئی کو بھی کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل مفتی اور ارشد تبریز پیش ہوں گے۔

عدالت نے آج مزید 2 گواہان کو طلب کیا ہوا ہے۔

توشہ خانہ کیس ٹو میں اب تک 2 گواہان کے بیانات قلمبند اور جرح بھی مکمل ہو چکی ہے، اس کیس میں 23 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کی جا چکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں