Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanجب مارچ شروع ہو گا تو سب کو پتہ چل جائے گا:...

جب مارچ شروع ہو گا تو سب کو پتہ چل جائے گا: امیر جماعت اسلامی



(ارشاد قریشی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جب مارچ شروع ہو گا تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ مارچ کہاں تک جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے دھرنا مقام سے روانگی سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، دورانِ گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے حکومت نے بیشتر مطالبات مان لئے ہیں، جس پر حافظ نعیم الرحمٰن نے جواب دیا کہ منظوری کا حتمی نوٹیفیکیشن ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف طبلِ جنگ بجادیا

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ مارچ کہاں تک جائے گا، جس پر امیر جماعتِ اسلامی نے جواب دیا کہ جب مارچ شروع ہو گا تو سب کو پتہ چل جائے گا، ایک صحافی نے بھی اپنے گھر کا بل زیادہ ہونے کا شکوہ کر دیا جس پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم یہاں سب کیلئے آئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں