راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کو موصول خطوط کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط سے ملنےوالے پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہو گئی ہے جس میں آرسینک کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10فیصد پائی گئی،پاؤڈر میں آرسینک کی 70فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، جس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔
سی ٹی ڈی نے لیٹر باکسز کے آس پاس کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی،ویڈیوز میں موجود مشتبہ افراد کی نادرا کے ذریعے شناخت اور مشکوک افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیاہے۔