Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanجج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا...

جج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا


فائل فوٹو

جج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس میں گزشتہ سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کر دیے۔

آر پی او سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کیے گئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے 27 جون تک فریقین سے وضاحت طلب کی ہے۔

عدالت نے کیس آئندہ سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بینچ میں بھجوانے کا حکم دے دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں