Monday, January 6, 2025
ہومPakistanجشن عید میلاد النبی ﷺ کے پرامن انعقاد کا مشن کابینہ کمیٹی...

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پرامن انعقاد کا مشن کابینہ کمیٹی ملتان پہنچ گئی



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرامن انعقاد کا مشن لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان انتظامات کے جائزہ کیلئے  ملتان پہنچی۔ چیئرمین و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں صوبائی وزیر بلال اکبر خان اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل بھی ہمراہ تھے۔  جنوبی پنجاب میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجموعی انتظامات دیکھنے کیلئے کمشنر آفس ملتان میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، صوبائی وزیر شیر علی گورچانی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام مکاتب فکر کیساتھ مل کر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہترین انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ملتان میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 217 جلوس اور 44 محافل میلاد ہوں گی۔ اسی طرح بہاولپور میں میلاد النبیﷺ کے 170 جلوس اور 190 محافل جبکہ ڈی جی خان میں 195 جلوس اور 170 محافل میلاد ہوں گی۔

 صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں خود جاکر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور بروقت معلومات کی ترسیل کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ تمام مرکزی جلوس اور محافل میلاد کیلئے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو مستعدی سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

 ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان، کمشنر اور آر پی او ملتان کیپٹن سہیل چوہدری نے اجلاس کو تمام انتظامات کے بارے میں  تفصیلی بریفنگ دی۔ جنوبی پنجاب کے ڈویژن بہاولپور اور ڈی جی خان کے کمشنرز اور آر پی اوز نے بھی اجلاس کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعد ازاں اراکین کابینہ کمیٹی نے فیصل آباد کا رخ کیا جہاں وسطی پنجاب کے ڈویژنز میں  جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں