Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanجعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی ناجائزہے سراج الحق

جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی ناجائزہے سراج الحق



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی طے شدہ پالیسی کے مطابق صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں بنی، جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی ناجائز، غیر جمہوری ہے۔

لاہور سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور کابینہ جعلی الیکشن کی بنیاد پر عہدوں میں قابض ہیں، مینڈیٹ چوری کے نتیجے میں آنے والی حکومتیں عوامی مسائل حل نہیں کر سکتیں، جماعت اسلامی قومی تعمیر میں اپناکردار ادا کرتی رہے گی، نوجوان معاشرے کی تقسیم اور زہریلی پولرائزیشن کے خاتمے کے لیے مثبت کردارکریں، نوجوان ذہین مگر وسائل نہ ہونے کے باعث بیرون ملک جانے پر مجبور ہے،پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ تعلیم کو فروغ دینا ہے،قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتی ہیں، ہمیں موقع ملا تو تعلیم کے لیے جی ڈی پی کا پانچ فیصد مختص کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں