لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پاکستان اب اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
لاہور میں طلبہ و طالبات میں ای بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دوسرے صوبے بھی ترقی میں پنجاب کی تقلید کریں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف بائیکس ہی نہیں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم بھی لا رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور سی ای او حاتم باماترف کی ملاقات بھی ہوئی۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن میں تعاون اور انٹرنیٹ رسائی بہتر بنانے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کی توسیع پر گفتگو ہوئی۔پی ٹی سی ایل کے صدر نے مریم نواز کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کو سراہا۔