Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanجلیل احمد شرقپوری سمیت 3 امیدوار پی ٹی آئی امیدوار کے حق...

جلیل احمد شرقپوری سمیت 3 امیدوار پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار


فوٹو:  فیس بک

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 140 شیخوپورہ کے 3 امیدوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے، دستبردار ہونیوالوں میں سابق ضلع ناظم و سابق ایم این اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری بھی شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد اویس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کی حمایت کا اعلان کرنے والوں میں سابق چیئرمین یونین کونسل حاجی چوہدری محمد افضل ورک اور رانا عباس علی خان شامل تھے۔

 پی پی 140 شیخوپورہ سے دستبردار ہونیوالے تینوں امیدواروں نے پی ٹی آئی امیدوار چوہدری محمد اویس ورک کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں