Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanجماعت اسلامی نے الیکشن کے حوالے سے نیا ترانہ جاری کر دیا

جماعت اسلامی نے الیکشن کے حوالے سے نیا ترانہ جاری کر دیا



جماعت اسلامی نے الیکشن کے حوالے سے نیا ترانہ جاری کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے الیکشن کے حوالے سے نیا ترانہ جاری کر دیا جو مکس اینڈ ماسٹر سولو سپیکس پروڈکشن نے تیار کیا ہے۔ جے علیٰ اور اس کے گروپ نےترانہ گایا ہے جس میں حق کے لیے آواز اٹھانے کی بات کی گئی ہے اس بار جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں گے ترانے کے بول ہیں۔

 آواز اٹھاؤ حق کے لئے اب قدم بڑھاؤ حق کے لئے

میدان میں آؤ حق کے لئے جی جان لڑاؤ حق کے لئے

یہ چور لٹیرے ہی کب سے ، یہاں راج چلاتے آئے ہیں

 مظلوموں کا حقداروں کا ، حق چھین کے کھاتے آئے ہیں

 اس پاک وطن کا مستقبل داؤ پہ لگاتے آئے ہیں

 ہم پچھلے پچھتر سالوں سے ، بس دھوکہ کھاتے آئے ہیں

 اب دھوکہ ہم نہ کھائیں گے چوروں سے جان چھڑائیں گے

اس بار جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں گے

اس ملک میں بدعنوانوں نے ، اندھیر مچا کر رکھ دی ھے

ان مردہ ضمیروں نے غیرت ، اک طرف اٹھا کر رکھ دی ھے 

 ظالم یہ عوام کے ٹیکسوں پر ، عیاشی کرتے پھرتے ہیں

، ہر سمت یہاں مہنگائی کی ، اک آگ لگا کر رکھ دی ھے

اس آگ سے ملک بچائیں گے چوروں سے جان چھڑائیں گے

 اس بار جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں گے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں