Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanجماعت اسلامی کی 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست...

جماعت اسلامی کی 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر


—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

جماعتِ اسلامی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے، قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس کا تقرر سینیارٹی کے مطابق ہو گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے،  26 ویں آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے۔

درخواست میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں