Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanجنرل (ر) باجوہ کے قریبی ذرائع نے بشریٰ بی بی کےبیان کی...

جنرل (ر) باجوہ کے قریبی ذرائع نے بشریٰ بی بی کےبیان کی تردید کردی


جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ – فوٹو: فائل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے قریبی ذرائع نے بشریٰ بی بی کے الزام کی تردید کردی۔ 

اپنے حالیہ بیان میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔ باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ باجوہ کو کہا گیا کہ ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے۔

تاہم سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع نے بشریٰ بی بی کے اس بیان کی تردید کی ہے۔

سینئر صحافی انصار عباسی کے مطابق قمر جاوید باجوہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے سب کیے کرائے پر پانی پھیر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنرل باجوہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے بعد ان کے پاس کوئی کالز نہیں آئیں۔ قمرجاوید باجوہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جھوٹی بات کی۔

انصار عباسی کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں یہ بات کرنے کو تیار ہیں کہ یہ الزام جھوٹا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں