Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanجنوبی پنجاب کے عوام اور وکلا کے لئے اچھی خبر اگئی

جنوبی پنجاب کے عوام اور وکلا کے لئے اچھی خبر اگئی



(عمران مہر ) جنوبی پنجاب کے وکلا کے لیے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں سپریم کورٹ کیسز کی ویڈیو لنک سماعت کی سہولت کا نوٹیفکیشن سید ریاض الحسن گیلانی کی کوششوں سے جاری کر دیا گیا۔

جنوبی پنجاب کے عوام اور وکلا کے لئے نئے سال کا آغاز خوشخبری کے ساتھ ہوا  جب لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں سپریم کورٹ کیسز کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

ملتان میں ڈسٹرکٹ بار کی بار ایسوسی ایشن اور سینئر وکلا کا اجلاس منعقد کیا گیا ،اس اجلاس میں بڑی تعداد میں وکلا نے شرکت کی اور   چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ کامیابی سید ریاض الحسن گیلانی کی مسلسل کوششوں کا ثمر ہے جنہوں نے 5 اپریل 2024 کو ہائیکورٹ بار کو ویڈیو لنک سماعت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

 اس کے بعد گیلانی کی سربراہی میں وفد نے 6 اور 27 جون کو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا بھی دیا تھا جس کے نتیجے میں اٹارنی جنرل فار پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے وکلا کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں