لاہور(کر ائم رپو رٹر)جوہر ٹاﺅن میں دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ناکام، مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا اور اس کے 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں
آکرشہری زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق چار ڈاکوﺅں نے دودھ کی دکان میں گھس کر واردات کی کوشش کی اس دوران انہوںنے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی ہوگیا، 15کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکووں پولیس پر بھی فائرنگ کر دی اور تبادلے کے نتیجہ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مارے گئے ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت کی جارہی ہے فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی واقعہ میں زخمی شہری کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔