Friday, December 27, 2024
ہومPakistanجھنگ: مدرسے میں گولی چلنے سے 10 سالہ طالبعلم جاں بحق

جھنگ: مدرسے میں گولی چلنے سے 10 سالہ طالبعلم جاں بحق


—فائل فوٹو

جھنگ کے علاقے کوٹ خیرا میں واقع مدرسے میں گولی چلنے سے 10 سال کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

جھنگ پولیس کے مطابق طلبہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ایک طالب علم کو کہیں سے پسٹل ملا تھا۔

طلبا کا بیان میں کہنا ہے کہ پستول سے چھیڑ چھاڑ کے دوران گولی چل گئی جو مذکورہ طالب علم کو جا لگی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

جھنگ پولیس کے مطابق گولی چلانے والے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او جھنگ نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں