Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanجیل میں عمران خان کو موبائل تک رسائی دینے کا الزامایک اور...

جیل میں عمران خان کو موبائل تک رسائی دینے کا الزامایک اور افسر کیخلاف تفتیش کا آغاز



(24 نیوز)جیل میں عمران خان کو موبائل تک رسائی دینے کے الزام کا معاملہ،ایک اور افسر کیخلاف تفتیش کا آغاز  کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل  میں سہولت کاری کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے بعد جیل کے ایک اور افسر کے خلاف تحقیقات  شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کو حراست میں لینے کے بعد  اپنی  پوچھ گچھ مکمل کر لی، مزید پیشرفت کیلئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کا موبائل فون ریکارڈ  بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گرفتار

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال بانی پی ٹی آئی کے سیل تک رسائی رکھتے تھے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوکمرہ عدالت میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی سے سرگوشیاں کرتے بھی دیکھا گیا تاھ جس نے صورتحال کو مزید مشکوک بنا دیا جس بنا پر انکوائری شروع کر دی گئی،ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دونوں افسران پر بانی پی ٹی آئی کو موبائل تک  رسائی دینے کا الزام بھی ہے۔

خیال رہے کہ سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا ہے، محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے اور انہیں اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا جس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں