جیو نیوز اور جنگ لندن کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ہٹ لسٹ پر آگئے۔
مرتضیٰ علی شاہ سکھوں کی خالصتان تحریک کی کوریج کے باعث ’را‘ کی ہٹ لسٹ میں آئے ہیں۔
برطانیہ کی سکھ فیڈریشن دبندرجیت سنگھ نے سکھ چینل کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میٹرپولیٹن پولیس بھی مرتضیٰ علی شاہ کی زندگی کو لاحق خطرات سے باخبر ہے۔
لندن میں جیو اور جنگ کے رپورٹر نے برطانیہ کے ساتھ کینیڈا، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں ہونے والی ریفرنڈم کی کوریج کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں مرتضیٰ علی شاہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا۔