Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanجے یو آئی خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات: مولانا عطا الرحمان...

جے یو آئی خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات: مولانا عطا الرحمان بلامقابلہ صوبائی امیر منتخب



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاالرحمان بلامقابلہ صوبائی امیر منتخب ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جے یو آئی خیبرپختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات پشاور میں منعقد ہوئے، جس میں 2165 ارکان مجلس عمومی نے شرکت کرکے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے صوبائی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کرنا تھا۔

تاہم 1930 ارکان شرکت کرکے اگلے 5 سال کیلئے سینٹر مولانا عطا الرحمان کو صوبائی امیر اور مولانا عطا الحق درویش کو صوبائی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب کردیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں