Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanجے یو آئی وفد کی صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے...

جے یو آئی وفد کی صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقاتمدارس بل سمیت کئی امور پر گفتگو



(عثمان خان)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں پارٹی وفد نے نیو ڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،ملاقات میں مدارس بل، سندھ کے امن و امان اور ملکی، علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر محمود سومرو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپر بھی موجود تھیں،ملاقات میں سندھ اسمبلی کے اراکین جمیل احمد سومرو، سہیل انور خان سیال، مولانا طاہر محمود سومرو، مولانا طارق محمود سومرو، عطاء الرحمن سومرو اور ڈاکٹر شفیق الرحمن سومرو بھی موجود تھے۔

مدارس بل پر وضاحت دیتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے مدارس بل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کے خدشات کو جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وعدہ کیا کہ مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

مولانا راشد محمود سومرو نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور سندھ حکومت سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دینے کی درخواست کی، بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر سندھ حکومت اور سندھ پولیس کو امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو سزا ملنے پر ان کے فرزندان کو مبارکباد دی اور تمام ورثاء کے صبر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، علامہ راشد محمود سومرو نے اس حوالے سے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا،مولانا ناصر محمود سومرو اور سومرو برادران نے صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپر کو اپنے چھوٹے بھائی ڈاکٹر شفیق الرحمن سومرو کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی دعوت دی۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان خودمختار ملک ،کوئی باہر سے ڈکٹیشن نہیں دے سکتا،احسن اقبال





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں