Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanحامد خان چیئرمین پی ٹی آئی بننا چاہتے تھے، شیر افضل

حامد خان چیئرمین پی ٹی آئی بننا چاہتے تھے، شیر افضل


شیر افضل مروت: فوٹو / آئی این پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ حامد خان چیئرمین پی ٹی آئی بننا چاہتے تھے، میں نے مخالفت کی اس لیے وہ میرے خلاف بیان دے رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ رؤف حسن، شعیب شاہین، حامد خان تینوں ایک گروپ کا حصہ ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین بنانا چاہتے تھے، پارٹی کے کچھ لوگ چاہتے تھے میں بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ اس رات قوم کو نہ بتاؤں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جب مجھے احساس ہوا یہ سب گیم ہے اور یہ اپنے حق میں یہ سب کر رہے ہیں، تب میں نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا جو بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں