اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حسان نایزی کی پروڈکشن کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے اورفریقین کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی درخواست پر حسان نیازی کی درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حسان نیازی کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،حسان نیازی جیل میں ہیں، عدالتی پیشی کے حق کو ختم نہیں کیا جاسکتا،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے حسان نیازی کی پروڈکشن کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے فریقین کو 2مئی کو پروڈکشن کی درخواست پر دلائل کیلئے طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ حسان نیازی کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔