Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanحسن ابدال: بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف...

حسن ابدال: بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج



بانی پی ٹی آئی سمیت کئی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف حسن ابدال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ضلع اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ 5 اکتوبر کو درج کیا گیا۔ 

مقدمے میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 23 اور قومی اسمبلی کے اراکین بھی نامزد ہیں۔

شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان، نعیم حیدر پنجھوتا، سلمان اکرم راجہ و دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ 

نامزد ملزمان میں صوبائی وزرا عاقب اللّٰہ، فیصل خان اور ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی ثریا بی بی بھی شامل ہیں۔

پولیس کی مدعیت میں مقدمہ انسداد دہشت گردی کے دفعہ سمیت 22 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں