Monday, December 23, 2024
ہومPakistanحملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو چھلنی...

حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو چھلنی کر دیا



 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو چھلنی کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف صالح محمد گوٹھ میں نامعلوم افراد نے 3 افراد پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں تینوں جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو کی جانب سے کہا گیا کہ لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ تہرے قتل کی واردات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں