Monday, January 6, 2025
ہومPakistanحویلی کہوٹہ :نالے میں بہہ کر آنیوالے زخمی تیندوے کو ریسکیو کرلیا...

حویلی کہوٹہ :نالے میں بہہ کر آنیوالے زخمی تیندوے کو ریسکیو کرلیا گیا



(عمربٹ)باغ آزاد کشمیر میں فاروڈ کہوٹہ نالہ بیتاڑ میں زخمی حالت میں بہہ کر آنے والے تیندوے کو ریسکیو کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق حویلی کہوٹہ کے صدر مقام کہوٹہ ریسٹ ہاؤس کے قریب نالے  میں تیندوا زخمی حالت میں پایا گیا، محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اسے پکڑلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے جھال کی مدد سے تیندوے کو گھنٹوں کی مشقت کے بعد پکڑ ا، جس کے بعد  زخمی تیندوے کو وٹرنری ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

تیندوے کی پچھلی دو ٹانگیں زخمی ہو چکی ہیں، جس کے بعد اسے فوری وٹرنری ہسپتال فاروڈ کہوٹہ میں تیندوے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا ر ہی ہے۔

اسلام آباد سے وائلڈ لائف کی ٹیم فاروڈ کہوٹہ کے لیے روانہ ہوگئی جو تیندوے کو علاج کی غرض سے اسلام آباد منتقل کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں