Monday, December 23, 2024
ہومPakistanحکمرانوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا اسد قیصر

حکمرانوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا اسد قیصر



(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ نیا قانون پاس کیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے شک کی بنیاد پر تین مہینے کسی کو جیل میں رکھا جا سکتا ہے ،اس ملک کو انہوں نے بنانا ریپبلک بنایا ،اس ملک میں جنگل کا قانون ہے ،کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہو سکتی ہے ۔

اسد قیصر کاکہنا ہے کہ بلاول اور نواز شریف کہتے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کیا یہ جمہوریت ہے ،  بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا ، عدالت اب عدالت نہیں رہی ،ملک خدا نخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہے ، عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ حکومت آپکو ہضم نہیں کرنے دیں گے ،جنگ آپ نے شروع کی تھی ختم ہم کریں گے ، عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں ، اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی جیت پر علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر اہم بیان داغ دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں