Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanحکمران مطالبات مان لیں پھر مارچ شروع ہوگا امیر جماعت اسلامی 

حکمران مطالبات مان لیں پھر مارچ شروع ہوگا امیر جماعت اسلامی 



(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہمارے جوان تو پہلے دن ہی ڈی چوک پہنچ گئے تھے ہم نے امن کی خاطر فیصلہ کیا کہ تماشا نہیں کریں گے ،ہم نہیں چاہتے تھے کہ پولیس سے لڑ کر زخمی ہو کر زخمی کرکے واپس چلے گئے ،ساری سیاسی جماعتوں کیلئے سوال پیدا ہو گیا ہے کہ حمایت کریں تو کیسے اور اگر نہ کریں تو کیا کریں،حکومت کے لوگ اس دھرنے میں موجود ہوں گے اس لئے دیکھ لو اور مطالبات مان جاؤ،پھر مارچ شروع ہو گا ،جس تحریک میں خواتین شامل ہوجائیں تو پورا  خاندان شامل ہو گا ۔

راولپنڈی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ پوچھنا چاہوں گا پاک ایران پائپ لائن گیس کے معاملے پر ایران نے پائپ لائن بچھا دی آپ نے نہیں بچھائی،اب ایران آپ پر جرمانہ ڈالنا چاہتا ہے وہ جرمانہ آپ کو  قبول ہے آئی پی پیز کا جرمانہ قبول کیوں نہیں،آپ کو ایران کا جرمانہ اس لئے قبول ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ آپ ایران سے گیس لیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ آٹھ گھنٹے تک پاکستان اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے بے خبر رہا،امریکہ کی سرشت میں دہشتگردی ہے اسرائیل کی دہشت گردی کے پیچھے امریکہ ہے ،امریکی عوام کی بات نہیں کرتا امریکی طلباء طالبات نے اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی،امریکہ اسرائیل دونوں کو شکست ہو چکی ہے،اسرائیل کو عوام پر بمباری کی جرأت ہمارے مسلم حکمرانوں کی بے غیرتی سے مل رہی ہے ۔

 ان کاکہناتھا کہ فلسطین کی صورتحال پر ہرآنکھ اشک بار ہے ،امریکہ رب نہیں ہے نہ ہی اسرائیل خدا ہے اللہ سب سے بڑا ہے ،مسلمانوں کھڑے ہوجاؤ جہاں جہاد ہو رہا جہاد کرو ،جہاں سیاست کی ضرورت ہے سیاست بھی جہاد فی سبیل اللہ ہے ،ان کامزید کہناتھا کہ آزاد کشمیر کسی فوج نے نہیں قبائلیوں نے آزاد کیا،جنرل مشرف نے ایک فون پر ہماری غیرت کا سودا کیا تھا،پھر تورا بورا کے بعد امریکہ افغانستان میں بیٹھ گیا،جنرل مشرف کی رجیم نے قوم پرستی کو ہوا دی شائد ان کا منصوبہ ہی یہ تھا،پھر پورے ملک میں انتشار پھیل گیا

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ جب اپنے علاقے میں آپ لوگوں کو مرتے اور لاپتہ ہوتے دیکھتے ہیں تو غصہ آتا ہے ،پورے ملک میں لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے،فوج کو بھی قانون کا احترام کرنا چاہئے،مجرم ہے تو عدالت میں پیش کریں،ایسا نہ کرو قوم پرستی ہمارا راستہ نہیں،جماعت اسلامی سب کو فائدہ پہنچائیں گے ،فوج کے سپاہی اور افسر میں کیا کمی ہے ،ٹکڑوں میں نہیں بٹیں گے ہم ایک اکائی ہیں متحد رہیں گے ،ثقافت کی بنیاد پر روزے نہ رکھیں اسلام کو تقسیم نہ کریں،ان کاکہناتھا کہ چیلنجز بہت ہیں جماعت اسلامی لوگوں کے لئے دروازے کھولیں گے ،جماعت اسلامی میں سب کیلئے دروازے کھلے ہیں مشروط شخص کے لئے جگہ نہیں،کوئی یہ کہے کہ الیکشن لڑوا دو تو جماعت اسلامی میں آؤں گا آپ مت آئیں،مشروط شمولیت کی جگہ ہر گز نہیں،انتخاب کا فیصلہ صرف جماعت اسلامی کرے گی میں ایسا دوبارہ نہ سنو ،متول لوگ مڈل کلاس غریب سب اس جماعت میں دین کی خدمت کی خاطر آئیں گے،جماعت کا بھی پھر حق ہے لوگوں کو موقع دیں۔

یہ بھی پڑھیں:





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں